5 دسمبر، 2023، 8:58 AM

حزب اللہ کا صہیونی فوج پر حملہ، دو فوجی گاڑیاں تباہ

حزب اللہ کا صہیونی فوج پر حملہ، دو فوجی گاڑیاں تباہ

لبنانی مقاومتی تنظیم کے مطابق صہیونی فوجی اڈے رامیا پر حملے کے نتیجے میں دو بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صہیونی فورسز پر مزید حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج دو بکتربند گاڑیوں کے ذریعے جنگلوں کو آگ لگانے کی کوشش کررہی تھی تاہم حزب اللہ کے جوانوں نے ریموٹ کنٹرول میزائل سے حملہ کرکے دونوں گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

بیان کے مطابق صہیونی فوج پر ہونے والے میزائل حملے میں دونوں گاڑیوں کے علاوہ ان میں سوار فوجی بھی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تنظیم نے غزہ میں برسرپیکار فلسطینی مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں پر حملے نہیں رکیں، صہیونی فورسز اور تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1920366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha