4 نومبر، 2023، 8:05 PM

جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے

جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے

جنوبی لبنان میں پہلی مرتبہ حزب اللہ نے برکان میزائل سے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں نے جنوبی لبنان میں صہیونی فورسز پر پہلی مرتبہ برکان میزائل سے حملے کئے ہیں۔

مقاومتی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے مرکز العباد کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق ہفتے کے روز عصر کے وقت العباد مرکز پر ہونے والے حملے میں دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر واقع صہیونی فوجی مراکز پر پانچ میزائل داغے ہیں۔
دونوں فریق ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کررہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے اپنے کارکن یوسف محمد صبرا کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

News ID 1919823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha