28 دسمبر، 2023، 9:23 AM

حزب اللہ کی جانب سے صہیونی بستی پر میزائلوں کی بارش

حزب اللہ کی جانب سے صہیونی بستی پر میزائلوں کی بارش

مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ نے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے ظالمانہ حملوں کے خلاف صہیونی فوج پر شدید حملے کئے ہیں۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کریات شمونہ قصبے پر تنظیم کے جوانوں نے تیس کیتوشا میزائل فائر کئے ہیں۔
صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد قصبے میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شبعا فارم پر تین ڈرون فضاوں میں پرواز کررہے تھے تاہم اسرائیلی فوج نے تینوں کو فضا میں تباہ کردیا۔
صہیونی چینل کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ کئی ممالک کے سفیروں کے ہمراہ شمالی سرحدوں کا دورہ کررہے تھے اس دوران حزب اللہ نے علاقے پر شدید میزائل حملے کئے۔
 

News ID 1920887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha