27 دسمبر، 2023، 12:02 PM

لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر گائیڈڈ میزائل حملے

لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر گائیڈڈ میزائل حملے

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے اسرائیلی قصبے الجلیل پر گائیڈڈ میزائل داغے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے لبنان سے مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر مختلف نوعیت کے میزائلوں سے حملوں کی خبر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقاومتی تنظیموں نے صہیونی قصبے الجلیل پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے جبکہ بعض ذرائع نے عرب العرامشہ میں بھی میزائل گرنے کی خبر دی ہے۔

دراین اثناء حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تنظیم کے جوانوں نے زبدین کے علاقے کو مختلف نوعیت کے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کی سرحد سے شبعا اور شومیرہ پر کئی میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

لبنانی حملوں کے جواب میں صہیونی فوج نے توپ خانے کی مدد سے لبنانی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ 

لبنانی ذرائع کے مطابق عترون، میس الجبل اور مروحین کے قصبے صہیونی فوج کے حملوں کا نشانہ بن گئے ہیں۔

News ID 1920868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha