4 جون، 2024، 11:49 AM

صہیونی آبادیوں پر حزب اللہ کے انتقامی حملے، 6 زخمی

صہیونی آبادیوں پر حزب اللہ کے انتقامی حملے، 6 زخمی

لبنان کے سرحدی شہروں پر صہیونی حملوں کے بعد حزب اللہ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 6 صہیونیوں کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے اندر صہیونی آبادیوں پر حملے کئے ہیں۔ حملوں میں کریات شمونہ اور الجلیل میں صہیونی آبادی میں آگ لگ گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے شدید ترین میزائل حملے کئے ہیں۔ المیادین کے مطابق میزائل حملوں کے بعد الجلیل کی مرکزی شاہراہ بند ہوگئی ہے جو اسرائیل کے اکثر شہروں کے درمیان نقل و حمل کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

دراین اثناء صہیونی خبری ایجنسی حدشوت بزمان نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے چار صہیونیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جانا پڑا ہے۔

یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد لگنے والی آگ بجھانے کے دوران 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1924488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha