16 فروری، 2024، 10:46 AM

طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل پر 1038 حملے کئے، حزب اللہ

طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل پر 1038 حملے کئے، حزب اللہ

لبنانی تنظیم کے مطابق صہیونی تنصیبات پر حالیہ چند مہینوں کے دوران مجموعی طور 1038 مرتبہ حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 1038 مرتبہ صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق مجاہدین نے  فوجی اڈے کریات شمونہ پر کئی میزائل فائر کئے ہیں۔ علاوہ ازین برکت ریشا نامی ویب سائٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے۔

لبنانی مقاومت اسلامی نے صہیونی فورسز کے بحری اڈے اور جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والے آلات پر مخصوص ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد لبنانی سرحد پر آباد صہیونی علاقے سے انخلاء کرکے دوسرے شہروں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔ 

حزب اللہ کے حملوں کے بعد بڑی تعداد میں اسرائیلی شہری متاثر ہونے کی وجہ سے نتن یاہو کو شدید احتجاج کا سامنا ہے۔ تل ابیب اور دوسرے شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں صہیونی غزہ اور لبنان پر حملے بند کرکے امن قائم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل نے غزہ کے علاوہ جنوبی لبنان میں بھی سویلین اور عوامی املاک پر حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ صہیونی فورسز کی جانب سے وحشیانہ حملوں کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

News ID 1921928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha