مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے پہلی مرتبہ صہیونی فوج کے خلاف فضا سے زمین پر مارکرنے والا میزائل استعمال کیا ہے۔
اس حوالے سے حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں مقاومت اسلامی نے پہلی مرتبہ صہیونی فوجی مرکز المطلہ پر ڈرون طیارے سے دو "ایس5" میزائل داغے ہیں۔
حزب اللہ نے تاکید کی کہ ڈرون طیارے نے کامیابی کے ساتھ اپنا مشن پورا کیا اور صہیونی فوجی گاڑی اور اس کے اطراف میں کھڑے فوجیوں پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ میزائل فائر کرنے کے بعد ڈرون طیارہ بھی اپنے ہدف پر لگ کر پھٹ گیا۔
حزب اللہ کے اس میزائل حملے کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم نے پہلی مرتبہ فضا سے زمین پر مارکرنے والا میزائل استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ "ایس5" 55 ملی میٹر والا میزائل ہے جو ہیلی کاپٹر اور جہاز سے ہدف پر داغا جاتا ہے۔ میزائل کا وار ہیڈ انتہائی دھماکہ خیز مواد سے بھرپور ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ