مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی سرحدوں پر کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل نے روایات کے برعکس لبنانی فوج سے فوجی اہلکار کی ہلاکت پر معافی طلب کی ہے۔
صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ٹھکانے پر حملہ کرنا چاہتی تھی اور لبنانی فوج کو ہدف نہیں بنایا تھا لہذا حملے میں غلطی سے لبنانی فوجی کی ہلاکت پر معافی مانگتے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز لبنانی سرحدی علاقے عدیسہ میں اسرائیلی حملے کی وجہ سے ایک لبنانی فوجی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
شمالی سرحدوں پر کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ لبنانی فوج کو جانی نقصان ہوا ہے
مشترکہ سرحد لبنانی سیکورٹی اہلکار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان سے معافی طلب کی ہے۔
News ID 1920387
آپ کا تبصرہ