23 ستمبر، 2023، 5:12 PM

لبنانی فوج کی جوابی کاروائی پر صیہونی فوجی خوف کے مارے فرار کر گئے، ذرائع

لبنانی فوج کی جوابی کاروائی پر صیہونی فوجی خوف کے مارے فرار کر گئے، ذرائع

خبر رساں ذرائع ابلاغ نے لبنان کی جنوبی سرحدوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت پر لبنانی فوج کے ردعمل کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المنار نیوز چینل کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج دوپہر سے پہلے لبنانی فوج کے دستوں پر دھوئیں دار صوتی بم پھینکے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے دستے شبعا کے میدانوں واقع زرعی زمینوں پر صیہونی حکومت کے بلڈوزروں کے ذریعے پھینکا گیا کوڑا کرکٹ صاف کر رہے تھے کہ صیہونی فوج نے چھیڑ خانی کی جس کے جواب میں لبنانی فوج کی کاروائی پر بزدل صیہونی بھاگ گئے۔

المنار کے نامہ نگار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی فوج نے صہیونی فوج کی جانب سے صوتی اور اسموک بم پھینکے جانے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن عناصر پر اسموک بم پھینکے۔

غاصب صیہونی فوجی لبنانی فوج کی جوابی کاروائی دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

صہیونی فوج کی ان جارحیتوں کے بعد لبنان کے جنوبی علاقوں میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جب کہ علاقے سے نکلنے سے قبل صیہونی فوج ایک مرکاوا ٹینک لے آئی تھی۔

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی جنوبی سرحدوں پر کشیدگی پھیلانا پہلی بار نہیں ہے، اس سے قبل صیہونی فوج نے لبنان کی سرزمین پر کھلی جارحیت کی تھی۔ لبنانی شہریوں کی لبنانی سرزمین میں صیہونی فوجیوں کے داخلے کے خلاف احتجاج کے دوران شبعا کے میدانوں کے قریب ان سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اس کے علاوہ تل ابیب نے الغجر قصبے کے گرد خاردار تاریں اور سیمنٹ کی دیوار تعمیر کرنے جیسے اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے علاقے میں کشیدگی کو ہوا دی تھی جس پر اسے حزب اللہ کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

News ID 1918978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha