24 ستمبر، 2023، 6:54 PM

عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، پاکستانی نگراں وزیراعظم

عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، پاکستانی نگراں وزیراعظم

پاکستانی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات عمران خان یا ان کی پارٹی کے سیکڑوں ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف پرتشدد واقعات کے تناظر میں کہا کہ (پی ٹی آئی) کے ہزاروں کارکن توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت ’’غیر قانونی سرگرمیوں‘‘ میں ملوث ہونے کی وجہ سے زیر حراست ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اس امر پر زور دیا کہ انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے اور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا تعین کرے گا۔
عمران خان اور عدلیہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے جبکہ عدلیہ کو کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے آلہ کار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

فوج اور حکومت سے متعلق سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات کے چینلجز کا سامنا ہے۔

News ID 1919001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha