2 اگست، 2019، 7:52 PM

امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم

امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، میرے خیال میں عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہوگی۔ امریکی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان سے تو بات کی ہی ہے اور بھارت کے ساتھ بھی بلا تکلف انداز میں بات کی ہے، اگر دونوں ممالک چاہیں کہ کوئی مداخلت کرے یا مدد کرے تو امریکہ کرسکتا ہے تاہم مودی پر منحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

News Code 1892639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha