8 اکتوبر، 2026، 5:05 PM

یمنی فوج نے تعز میں سعودی عرب کا ترک ساختہ ڈرون مار گرایا

یمنی فوج نے تعز میں سعودی عرب کا ترک ساختہ ڈرون مار گرایا

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ تعز کی فضاؤں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ترک ساختہ مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی افواج نے صوبہ تعز کی فضاؤں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ترک ساختہ مسلح جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈرون کو مناسب ہتھیار کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ تعز کی فضاؤں میں ایک مشن انجام دے رہا تھا۔

News ID 1941963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha