عمران خان
-
عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
-
ملکی صورتحال کے حل کیلئے آل پارٹی کانفرنس طلب، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘آل پارٹی کانفرنس’ (اے پی سی) طلب کرلی۔
-
آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں/حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاکہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعوی کریں، ہتک عزت کا دعوی وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی سے امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات؛
مقدس شخصیات کی توہین فساد فی الارض ہے/عمران خان کی حکومت سازش کےتحت گرائی گئی،آیت اللہ نوری ہمدانی
مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے پاکستان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کہاکہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں اگر پاکستان کے شجاع ،مہمان نواز اور روشن دماغ افراد متحد ہوجائیں تو دشمن پہ غالب آسکتے ہیں۔
-
قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
پاکستانی سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
-
عمران خان کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،پاکستانی سابق وزیر داخلہ
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نااہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
-
عمران خان کی گرفتاری پر مزید حالات خراب ہوں گے، پاکستانی صدر
پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کا شدید عوامی ردعمل آئے گا۔
-
ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہے/ موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا،عمران خان
سابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں ہے، موت بہت قریب سے دیکھی ہے، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا، ٹائم نہ آگے ہوگا نہ پیچھے، مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔
-
عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ
پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
-
اِمپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عمران خان کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔
-
عمران خان نے کل سے پاکستان بھر میں احتجاج کی کال دیدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
-
سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی، عمران خان کی شدید مذمت
پاکستانی سابق وزیراعظم نے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعے کی مذمت کی ہے۔
-
کراچی میں الیکشن ہوئے ہی نہیں دھاندلی ہوئی ہے، عمران خان
سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کراچی میں الیکشن ہوئے ہی نہیں دھاندلی ہوئی ہے، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ پی پی نے کراچی کو کھنڈر بنادیا۔
-
عمران خان کی ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمنی الیکشن میں 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
-
عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے۔
-
قومی اسمبلی میں نگراں سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں، عمران خان
سابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نگراں سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں ،باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی۔
-
اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے،پاکستانی سابق وزیراعظم
پاکستانی سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخاب کرائیں گے۔
-
سابق وزیراعظم نے موجودہ پاکستانی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی۔
-
پاکستانی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور عمران خان کی ملاقات، پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا معاملہ، عمران خان آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وزیر اعلی پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے معاملے پر عمران خان آج شام زمان پارک میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کریں گے۔
-
نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا/مجھے قتل کرنے کا پلان تھا، پاکستانی سابق وزیراعظم
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیرآباد واقعے میں نواز، شہباز اور زرداری سے طاقتور لوگ شامل ہیں، بہت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اپنے ملک اور قوم کا محافظ سمجھتے ہیں۔
-
عمران خان: وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے/وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے،ایم ڈبلیو ایم
پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو۔
-
عمران خان پر حملہ، فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی، جس کے مطابق انہیں گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔
-
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں/ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔
-
اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، عمران خان
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔
-
امریکہ کی غلامی سے نکلنے کے لیے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا، عمران خان
پاکستانی سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکہ کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔
-
پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورت حال، آصف زرداری کا شہباز شریف کو اہم مشورہ
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے انٹرویو میں عمران خان سے متعلق بیان کے بعد آصف زرداری نے شہباز شریف کو اہم مشورہ دے دیا۔
-
غلام ذہنوں کی پرواز کبھی بلند نہیں ہوتی/اللہ نے نیوٹرل رہنے کا آپشن نہیں دیا، عمران خان
پاکستانی صوبہ پنجاب کے مختلف کالجز کے طلبہ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ آزاد ذہن ہی اوپر جاتے ہیں، غلام ذہنوں کی پرواز کبھی بلند نہیں ہوتی۔