19 اگست، 2024، 7:23 PM

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سابق وزیراعظم کرپشن اور تشدد پر اُکسانے کے مختلف مقدمات میں ایک سال سے جیل میں ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں اور انہیں اقتدار سے دور رکھنے لیے یہ کیسز بنائے گئے ہیں۔

لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ’عمران خان نے ہدایات دی تھیں کہ وہ چانسلر کے لیے درخواست جمع کرانا چاہتے ہیں اور اب درخواست کی جانچ پڑتال ہو گی۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ رسمی عہدہ ہے تاہم عمران خان کو چانسلر کے طور پر دیکھنا اچھا ہو گا۔

ہانگ کانگ کے لیے برطانیہ کے آخری گورنر کنزروٹیو کِرس پیرس نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ آکسفورڈ کے چانسلر کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

چانسلر کی 10 سالہ مدت کے لیے امیدواروں کی فہرست اکتوبر تک عام نہیں کی جائے گی۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق چانسلر کے لیے ووٹنگ مہینے کے آخر میں ہو گی۔

1975 میں عمران خان نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ سے گریجوایشن کیا۔

News ID 1926076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha