11 مارچ، 2024، 4:15 PM

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا۔ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی، پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، صرف دو خاندانوں نے ہم پر مسلط رہنا ہے؟۔

News ID 1922524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha