مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 155 ویں دن بھی صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف مقامات پر مظالم اور جارحانہ حملے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے النصیرات پر صہیونی فورسز نے حملہ کرکے رہائشی مکانات کو منہدم کردیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب الشاطی کیمپ پر صہیونی فضائیہ نے بمباری کرکے رہائشی کالونی کا نشانہ بنایا ہے جس سے 2 فلسطینی شہید اور 7 زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔
غزہ کے ہی مرکزی علاقے الزہرا میں صہیونی فوج کی جارحانہ کاروائی کے نتیجے میں مزید دو فلسطینیوں کی شہادت کی خبر موصول ہوئی ہے۔
دراین اثناء غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں صہیونی فورسز نے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک فلسطینی شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ