10 مارچ، 2024، 4:18 PM

غزہ: شہداء کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی/ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 85 فلسطینی شہید

غزہ: شہداء کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی/ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 85 فلسطینی شہید

صیہونی حکومت کے نئے جارحانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قتل عام کے 8 نئے جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 85 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی حتمی تعداد 31045 جب کہ زخمیوں کی تعداد 72654 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ میں غذائی قلت اور قحط کے نتیجے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور بوڑھے ہیں۔

News ID 1922502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha