10 مارچ، 2024، 11:49 AM

عالمی استکبار صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، جنرل حاتمی

عالمی استکبار صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، جنرل حاتمی

رہبر معظم کے مشیر نے کہا کہ عالمی ستمگروں کا مقابلہ صلح اور مذاکرات کے بجائے طاقت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلح افواج میں رہبر معظم کے مشیر میجر جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ آج ہماری مسلح افواج غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود دفاعی صنعت میں خودکفیل ہیں۔ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایران اور انقلاب اسلامی کا دفاع کرنے کے لئے ہر لمحہ تیار ہیں۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ ملک میں آنے والے قدرتی آفات میں بھی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ممالک نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاوں تلے روندتے ہوئے صہیونی حکومت کو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کی کلین چٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف اپنے زور بازو سے ملک اور قومی مفادات کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ عالمی استکبار اور ظالم طاقتیں صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہیں۔

جنرل حاتمی نے  کہا کہ انقلاب کی حفاظت اور شہداء کے خون کی پاسداری کے لئے خود کو طاقتور بنانا ہوگا اور سیاسی، اقتصادی، علمی اور دفاعی شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کرنا ہوگا۔

News ID 1922495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha