31 مارچ، 2024، 3:15 PM

ایرانی حکومتی نظام دنیا میں دینی جمہوریت کا عملی نمونہ ہے، ایرانی وزارت دفاع

ایرانی حکومتی نظام دنیا میں دینی جمہوریت کا عملی نمونہ ہے، ایرانی وزارت دفاع

ایرانی وزارت دفاع نے یوم جمہوری اسلامی کے موقع پر کہا ہے کہ بارہ فرودین کو ایران میں جمہوریت اور اسلامی حکومت کا سورج طلوع ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت دفاع نے یوم جمہوری اسلامی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بارہ فروردین ملک میں جمہوریت اور اسلامی حکومت کا سورج طلوع ہونے کا دن ہے جو حق کے طلبگاروں اور مستکبرین کے ساتھ مبارزہ کرنے والوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام نے امام خمینی کی قیادت میں ظلم اور بے انصافی سے بھرپور دنیا میں انقلاب برپا کردیا اور عالمی استکبار کے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ آج 45 سال گزرنے کے باوجود یہ نظام مقاومت اور ترقی کے ساتھ برپا ہے۔ آج دنیا کے اکثر مبصرین اور مفکرین سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور عالم اسلام میں نئی طاقت کے ظہور کی پیشن گوئی کررہے ہیں۔

وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ ایران نے اسلامی نظام کے تحت عالمی استکبار کی جانب سے وسیع اور غیرمنصفانہ پابندیوں کے باوجود سیاسی، ثقافتی اور تعلیمی میدانوں میں قابل قدر ترقی کی ہے جو عوام کے تعاون کی مرہون منت ہے۔ رواں سال رہبر معظم کی طرف سے لگائے گئے نعرے کے تحت ملک مزید ترقی اور کامیابی کا سفر طے کرے گا۔

وزارت دفاع اس دن کے موقع پر ملک کے دوسرے اداروں کے ساتھ قومی و ملی اہداف کے حصول کے لئے تعاون اور ہم قدم ہوکر چلنے کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے تاکہ ایران قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید طاقتور اور مضبوط ہوجائے۔

News ID 1922969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha