12 نومبر، 2025، 2:15 PM

ایرانی بری فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جنرل حاتمی

ایرانی بری فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جنرل حاتمی

ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ بری افواج ملک کی آزادی، خودمختاری اور سرحدی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل تیاری میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی بری افواج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی زمینی فورسز ملک کی سرحدوں کے مکمل تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ایرانی فوج کا بنیادی مشن ملک کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔

میجر جنرل حاتمی کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران ایران کی مشرقی اور شمال مشرقی سرحدوں پر نہروں کی کھدائی اور حفاظتی بند تعمیر کیے گئے ہیں، تاہم افغانستان کے ساتھ سرحدی مسائل کے حل کے لیے دیوار کی تعمیر ایک بنیادی اور اسٹریٹجک اقدام ہے۔

دوسری جانب، خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی عبد اللہی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بلند ترین سطح کی تیاری میں ہیں۔

انہوں نے جزائر میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ ایران کے تمام جزائر اور ساحلی علاقوں میں مکمل سیکورٹی برقرار ہے، اور مسلح افواج خاص طور پر آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں ملک کی زمینی و سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لیے بہترین تیاری میں ہیں۔

News ID 1936445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha