8 مارچ، 2024، 9:44 AM

طوفان الاقصی کا 153 واں دن، فلسطین کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کے جارحانہ حملے

طوفان الاقصی کا 153 واں دن، فلسطین کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کے جارحانہ حملے

غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے طوفان الاقصی کے بعد شروع ہونے والی جارحیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی فورسز نے فلسطینی رہائشی علاقوں پر حملے کئے اس موقع پر حملہ آور فوج اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
غزہ سے موصولہ اطلاعات کے تحت صہیونی فضائیہ نے علی الصبح رفح کے جنوبی حصے پر بمباری کی جس میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ کے مرکزی علاقے البریج اور الزوایدہ کیمپ کے اطراف میں بھی صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں جس میں کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق غرب اردن کے شہر طوباس میں صہیونی فوج کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ رام اللہ پر صہیونی فورسز نے حملہ کرکے کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔ 

الجزیرہ کے مطابق غرب اردن کے دیگر مقامات پر فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم اور جھڑپیں جاری ہیں۔

News ID 1922463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha