10 فروری، 2024، 2:11 PM

فلسطین، غرب اردن پر صہیونی فورسز کا وحشیانہ حملہ

فلسطین، غرب اردن پر صہیونی فورسز کا وحشیانہ حملہ

غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صہیونی فورسز کے وسیع حملے جاری ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے فلسطین کے غرب اردن میں کئی مقامات پر حملہ کرکے نہتے شہریوں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل پر صہیونی افواج نے حملہ کردیا ۔ جبکہ قلقیلیہ کے مشرق علاقے پر حملے کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونیوں نے الخلیل کے شمال میں واقع قصبے بیت آمر پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینی بے گناہ جوانوں کو گرفتار کرلیا۔

دراین اثناء غزہ سے بھی موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز رفح اور خان یونس میں وحشیانہ حملے کررہی ہیں۔ مختلف علاقوں پر حملوں کے دوران 18 فلسطینی بے گناہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1921802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha