18 جون، 2023، 6:36 PM

فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جنین اور طولکرم میں جھڑپیں

فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جنین اور طولکرم میں جھڑپیں

فلسطینی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور صہونی فورسز کے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز پر فلسطینی مجاہدین نے حملے کئے ہیں۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق جنین میں اسرائیلی فورسز نے وسیع پیمانے پر حملہ کیا جس کے بعد فلسطینی جوانوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں ایک فلسطینی جوان زخمی ہوا۔ امدادی تنظیموں نے زخمی جوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ دراین اثناء طولکرم میں واقع کیمپ نور شمس پر بھی صہیونی حملے کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کی جہادی ونگ القدس بریگیڈ کے جوانوں نے صہیونی فورسز کا راستہ روکا اور حملہ آوروں پر فائرنگ کرکے بھاگنے پر مجبور کیا۔

گذشتہ روز شام کو بھی شمالی اغوار میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران صہیونی سیکورٹی فورسز پر مقاومتی جوانوں نے فائرنگ کی تھی۔ صہیونیوں کے حملہ آوروں کو ڈھونڈنے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں صہیونیوں پر 22 حملے ہوئے ہیں جن میں سے 5 میں صہیونی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔ صہیونی افواج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 5 فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے غاصب فورسز کی حمایت میں مسجد اقصی پر حملہ کیا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔

الخلیل کے شمال میں واقع قصبے بیت امر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

News ID 1917268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha