19 جون، 2023، 2:58 PM

فلسطین، جنین میدان جنگ بن گیا، تین فلسطینی شہید، چھے صہیونی فوجی زخمی

فلسطین، جنین میدان جنگ بن گیا، تین فلسطینی شہید، چھے صہیونی فوجی زخمی

صہیونی فورسز کے زمینی اور فضائی حملوں کے بعد جنین میدان جنگ میں بدل گیا ہے، القسام بریگیڈ کے حملوں میں چھے صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غاصب صہیونی افواج  نے جنین پر وسیع حملہ کردیا ہے۔ گذشتہ دنوں میں مقاومتی تنظیموں کی طرف سے صہیونی افواج کو حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد مغربی کنارے کے شہر نابلوس اور جنین پر جوابی حملے شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے جارح افواج پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دیسی بموں سے حملہ کیا۔ جھڑپوں اور تصادم کے نتیجے میں اب تک تین فلسطینی جوانوں کی شہادت ہوئی ہے جن میں احمد یوسف نامی ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 29 نفر زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے جانی نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے صہیونی افواج کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقاومتی جوانوں اور غاصب صہیونی فورسز کے درمیان تصادم کی تصاویر اور ویڈیوز منتشر کردی ہیں۔

صہیونی دہشت گرد افواج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فلسطینیوں کے گھروں پر گولے فائر کئے۔

مقاومتی جوانوں نے جنین کے محلے جابریات پر حملہ کرنے والے صہیونی فوجیوں پر گولے فائر کئے۔

مقاومتی تنظیموں کی جانب سے نصب بم پھٹنے سے چھے صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی تنظیموں نے صہیونی حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ اگر جرائت ہے تو اپنے نقصانات کا اعلان کرے۔

القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے جنین میں صہیونی افواج کو سخت بموں کا نشانہ بنایا ہے۔ جہاد اسلامی کی مسلح ونگ کے مطابق جنین میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کرنے والے صہیونی ہیلی کاپٹر کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مقاومت کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر چھے ہوگئی ہے۔

News ID 1917286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 15:59 - 2023/06/21
      0 0
      ماشاءاللہ بہت خوب