مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے ہفتے کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے فلسطینی بے گناہ جوانوں کو گرفتار کرنے کے لئے گھر گھر چھاپے مارے تاہم فلسطینیوں کی مزاحمت کے نتیجے میں صہیونی فورسز کا ناکام واپس لوٹنا پڑا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے محلے کفر سابا پر حملوں کے دوران فلسطینی جوانوں نے سڑکوں اور گلیوں میں ٹائر جلائے اور رکاوٹ کھڑی کی جس کی وجہ سے صہیونی فوجی گاڑیاں محلے میں داخل ہونے میں ناکام ہوگئیں۔
اس سے پہلے الخلیل کے قصبے ادورا پر صہیونی فوج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔
صہیونیوں کے حملے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے ادوار کے گردو نواح میں تعیینات صہیونی اہلکاروں پر حملہ کیا اور فریقین کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی۔
علاوہ ازین بیت لحم میں بھی صہیونی فورسز کے حملے کے دوران فلسطینی جوانوں کے ساتھ شدید تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ