9 نومبر، 2023، 10:46 AM

فلسطین، غرب اردن میں عرین الاسود کی جانب سے صہیونیوں کے خلاف کاروائی شروع

فلسطین، غرب اردن میں عرین الاسود کی جانب سے صہیونیوں کے خلاف کاروائی شروع

مقاومتی گروہ عرین الاسود نے غزہ کے مقاومتی گروہوں کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے نابلس اور دیگر علاقوں میں غاصب صہیونیوں کے خلاف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بیان میں غزہ کے مقاومتی رہنماوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غرب اردن اللہ کی مدد سے غزہ کے لئے ایک تلوار اور سپر بن کر سامنے آئے گا۔
عرین الاسود کی کاروائیوں کے بعد صہیونی ریڈیو نے تصدیق کی تھی کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب غرب اردن کے علاقے جنین میں فلسطینی جوانوں نے صہیونی فورسز کے حملے کا کامیاب دفاع کیا ہے۔ صہیونیوں نے جمعرات کی علی الصبح جنین پر حملہ کیا تھا لیکن مزاحمتی جوانوں کی وجہ سے ناکام ہوکر واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنین کے مقامی جوانوں نے جدید تیکنیک استعمال کرتے ہوئے صہیونی ٹینکوں کا مقابلہ کیا جو فلسطینیوں کے کیمپوں میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

دراین اثناء شہدا الاقصی بریگیڈ نے بھی دعوی کیا ہے کہ نتسانیعوز کے قصبے میں غاصب صہیونیوں پر حملہ کیا ہے۔ 

اس سے پہلے صالح العاروی نے صہیونیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف حملوں کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

News ID 1919897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha