15 جنوری، 2024، 12:16 PM

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملے کی تردید

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملے کی تردید

اتوار کی رات یمن کے کسی مقام پر حملہ نہیں کیا، برطانوی اور امریکی حکام کی تردید

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے اعلی اہلکار نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کی جانب سے یمن پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسی طرح برطانوی وزارت دفاع کی طرف سے بھی اس حوالے سے تردیدی بیان جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ذرائع ابلاغ میں امریکی اتحاد کی جانب سے یمن کے مغرب میں بعض مقامات پر اتوار کی رات حملوں کی خبریں نشر ہوئی تھیں جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ بحیرہ احمر میں امریکی اتحاد نے یہ حملے کئے ہیں۔

المسیرہ نے اس حوالے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی اتحاد نے اللحیہ کے علاقے پر حملہ کیا ہے۔ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ صوبے کے آسمانوں میں پروازیں کی ہیں۔

یمن نے غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے آبنائے باب المندب سے اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کا اعلان کررکھا ہے۔ یمنی فوج کے حملوں کے بعد صہیونی بندرگاہیں سنسان اور معیشت شدید مندی کا شکار ہوگئی ہیں۔

News ID 1921275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha