13 جنوری، 2024، 11:42 AM

صنعاء پر امریکی اتحاد کی دوبارہ جارحیت، کئی مقامات پر بمباری

صنعاء پر امریکی اتحاد کی دوبارہ جارحیت، کئی مقامات پر بمباری

امریکی اتحاد نے مسلسل دوسری رات بھی صنعاء کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ماتحت فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کئی مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعاء کے شمالی حصے پر بمباری کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ کے نزدیک الدیلمی اڈے پر بھی حملہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع نے بھی یمن پر امریکہ کی جانب سے دوسری مرتبہ حملوں کی تصدیق کی ہے۔

سی این این نے ایک ایک اعلی اہلکار کے حوالے سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس دفعہ حملے میں ایک ریڈار کے مرکز کو ہدف بنایا گیا۔

اے پی کے مطابق امریکہ نے یمن میں اس مقام کو نشانہ بنایا ہے جو خطرناک قرار دیا جارہا تھا
دوسری جانب این بی نیوز نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے ایک امریکی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

کشتی کا نام تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

گذشتہ روز بھی یمنی فوج نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر میں امریکی تنصیبات پر حملے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1921234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha