16 جنوری، 2024، 7:50 AM

خلیج عدن میں امریکی جنگی کشتی پر حملہ کیا ہے، یمنی فوج

خلیج عدن میں امریکی جنگی کشتی پر حملہ کیا ہے، یمنی فوج

یمنی فوجی ترجمان نے خلیج عدن میں امریکی فوج کی کشتی پر کامیاب میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے دعوی کے مطابق خلیج عدن میں تعیینات امریکی فوجی کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج عدن میں گشت پر مامور امریکی فوجی کشتی پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے جو ٹھیک نشانہ پر لگے ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمن گذشتہ دنوں یمن کے مقامات پر ح٘ملوں میں حصہ لینے والے امریکی اور جہازوں کو دشمن اور اپنا ہدف سمجھتا ہے۔ یمنی فوج گذشتہ دنوں ہونے والے حملوں کا جواب دے گی اور ہر حملہ جوابی ردعمل سے باقی نہیں بچے گا۔

یمنی اعلی فوجی افسر نے دوبارہ اس عزم کو دہرایا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند ہونے تک اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملے ہوتے رہیں گے چنانچہ صہیونی بندرگاہ کی جانب حرکت میں مصروف کشتی کو گذشتہ روز نشانہ بنایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق کشتی پر سوار اہلکاروں نے یمنی فوج کے پیغامات کا جواب دینے سے گریز کیا جس کے بعد کاروائی کی گئی۔

امریکی فوجی ادارے سینٹکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے جزائر مارشل کے پرچم کے ساتھ حرکت کرنے والی امریکی کشتی پر حملہ کیا تھا جوکہ کشتی کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

News ID 1921296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha