23 جنوری، 2024، 11:51 AM

یمن پر حملے میں امریکہ کو برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بحرین کی مدد حاصل ہے، امریکی فوج

یمن پر حملے میں امریکہ کو برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بحرین کی مدد حاصل ہے، امریکی فوج

امریکی فوج کے مرکزی ادارے نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمن کے خلاف کاروائیوں کے لئے امریکہ کو بعض ممالک کی حمایت حاصل ہے جن میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بحرین شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی مرکزی کمانڈر سینٹکام کی جانب سے یمن میں عوامی مقامات اور دفاعی تنصیبات پر حملے کے بارے میں بیان جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیان میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں امریکی تنصیابت پر حملے میں استعمال ہونے والے یمنی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوج کے اعلی عہدیدار کے مطابق یمن پر بمباری کے لئے استعمال ہونے والے جہازوں نے طیارہ بردار جہاز آئزن ہاور سے اڑان بھری اور بی 52 طیاروں نے حملوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بعض دیگر ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے جن میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بحرین شامل ہیں۔

دوسری جانب سے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کا مقصد یمن کو فلسطین کی حمایت سے باز رکھنا ہے۔

News ID 1921435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha