12 اپریل، 2025، 3:26 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے آغاز سے آگاہ کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر لکھا ہے: وزیر خارجہ عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان بالواسطہ بات چیت عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کی ثالثی سے شروع ہوچکی ہے۔

یہ مذاکرات عمانی میزبان کی طرف سے طے شدہ مقام پر منعقد ہو رہے ہیں جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے نمائندے الگ الگ کمروں میں بیٹھیں گے اور فریقین عمانی وزیر خارجہ کے ذریعے ایک دوسرے کو اپنے نقطہ نظر اور موقف سے آگاہ کریں گے۔

News ID 1931797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha