مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے دفتر برائے حفظ و نشر آثار کے رکن مہدی فضائلی نے ایکس پر لکھا کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ محض ایک نفسیاتی حربہ اور سراسر جھوٹ ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس میں ایرانی اعلیٰ حکام نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے حوالے سے رہبر انقلاب کے موقف میں تبدیلی پر زور دیا!
واضح رہے کہ امریکی ایران کو براہ راست مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے میڈیا پروپیگنڈوں اور جھوٹے دعووں کا سہارا لے کر تہران پر دباو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ