24 دسمبر، 2023، 2:25 PM

شام، صوبہ حسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

شام، صوبہ حسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

شام کے صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع غاصب امریکہ فوج کے اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے المالکیہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تنظیم نے حملے کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

دوسری جانب حملے کے بعد فوجی اڈے کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مقاومت اسلامی عراق نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد شام اور عراق میں امریکی فوج کی تنصیبات پر حملے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1920813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha