مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومتی گروہوں نے شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ حسکہ کے جنوبی شہر الشدادی میں امریکی فوج کے اڈے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
المیادین کے مطابق حملے کے بعد کئی مقامات پر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔
اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں کونیکو میں موجود تیل کے کنوؤں پر ڈیوٹی دینے والے امریکیوں پر بھی حملے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ ایک گھنٹے کے دوران غیر قانونی امریکی اڈے پر دو ڈرون حملے کئے گئے۔
یاد رہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے حالیہ مہینوں کے دوران شام اور عراق میں کئی مقامات پر امریکی فوجی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ