مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان پر صہیونی جارحیت کے بعد عراقی مقاومت نے شام میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مقاومتی تنظیم کتائب سید الشہداء نے شام کے صوبے دیرالزور میں امریکی فوج کے زیرقبضہ گیس فیلڈ کونیکو پر حملہ کرکے امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
دراین اثناء عراق اور شام کی سرحد پر واقع شہر البوکمال میں امریکی فوج نے عراقی مقاومتی تنظیم کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق امریکی حملے میں ایک زخمی ہوگیا ہے۔ الجزیرہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج نے علی الصبح تین فضائی حملے کئے ہیں۔
یہ حملے کونیکو کے اردگرد واقع امریکی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کے بعد ہوئے ہیں۔
المیادین کے مطابق دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیارہ گرا ہے۔
آپ کا تبصرہ