22 جنوری، 2024، 10:39 AM

عراق، مقاومت اسلامی کا مزید دو امریکی فوجی اڈوں پر حملہ

عراق، مقاومت اسلامی کا مزید دو امریکی فوجی اڈوں پر حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض امریکی فوجی اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے امریکی فوج کے مزید دو اڈوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے پر قابض امریکی فوج کے اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ 

بیان کے مطابق شام کے صوبے دیرالزور میں تیل کے کنویں پر ڈیوٹی دینے والے امریکی فوجیوں کے اڈے پر ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے المیادین کے نامہ نگار کو بتایا ہے کہ امریکی اڈے پر موجود دفاعی سسٹم نے فضا میں ہی حملہ آور ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

اس سے پہلے مقاومت اسلامی عراق نے ایک اور بیان میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے مقاومت کے جوانوں نے جولان کی پہاڑیوں پر موجود صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1921417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha