17 نومبر، 2023، 2:02 PM

عراق، اربیل میں امریکی اڈے پر عراقی مقاومت کا ڈرون حملہ

عراق، اربیل میں امریکی اڈے پر عراقی مقاومت کا ڈرون حملہ

عراقی مقاومت اسلامی نے غزہ میں صہیونی مظالم کا جواب دیتے کرتے ہوئے اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی مقاومت اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم کے جواب میں عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے حملوں میں اربیل کے امریکی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں امریکی اڈے کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے بعد شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر 58 حملے ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان کی معاون سیرینا سنگ نے کہا ہے کہ عراق میں 27 اور شام میں 31 فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں۔

News ID 1920037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha