30 جنوری، 2024، 11:35 AM

پینٹاگوں کی طرف سے اردن حملوں کے نقصانات کی نئی تفصیلات جاری، ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں

پینٹاگوں کی طرف سے اردن حملوں کے نقصانات کی نئی تفصیلات جاری، ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے ساتھ براہ راست جنگ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی طرف سے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نقصانات کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اردن میں فوجی اڈے پر حملے کے بعد مرنے اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر 40 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے پہلے مغربی ذرائع ابلاغ میں اردن میں ہونے والے حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 33 کے زخمی ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب امریکہ نے تعداد میں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔

پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اور ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باجود بغیر پائلٹ کے اڑنے والا ڈرون امریکی اڈے تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور ڈرون کو کہاں سے اڑایا گیا تاہم جانتے ہیں کہ ایران خطے میں مقاومتی تنظیموں کی حمایت کررہا ہے۔

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ کو وسعت دینا نہیں چاہتے ہیں اور ایران بھی اس کا خواہاں نہیں ہے لیکن بین الاقوامی پانیوں میں تجارت اور جہازرانی کو خطرہ ہونے کی صورت میں بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

News ID 1921570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha