20 اکتوبر، 2023، 10:38 AM

عراقی مقاومتی تنظیم کا عین الاسد میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ

عراقی مقاومتی تنظیم کا عین الاسد میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ

عراقی مقاومتی محاذ نے ایک بیان میں صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومتی محاذ نے ملک کے مغربی صوبے الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
جمعرات کی شام کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الانبار میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ تمام میزائل اپنے ہدف پر لگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء رائٹرز نے بھی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے عین الاسد پر ڈرون اور میزائل کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔ اس سے پہلے عراقی مقاومتی تنظیموں نے گیس فیلڈ کونیکو میں تعیینات امریکی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی صوبے دیرالزور کے شمال مشرق میں گیس فیلڈ کونیکو پر تعیینات امریکی فوجیوں پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اڈے پر موجود امریکی فوجیوں کو الرٹ کیا گیا ہے اور فضا میں امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹرز گشت کرنے لگے ہیں۔

News ID 1919526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha