20 اکتوبر، 2023، 10:40 AM

امریکی بکتربند گاڑیوں کا پہلا قافلہ اسرائیل پہنچ گیا

امریکی بکتربند گاڑیوں کا پہلا قافلہ اسرائیل پہنچ گیا

صدر جوبائڈن کی صہیونی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی بکتربند گاڑیوں کا قافلہ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بکتربند گاڑیوں کا پہلا قافلہ فوجی جہاز میں بن گوریان ائیرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کا دورہ کرکے صہیونی حکام سے ملاقات کی تھی اور غزہ پر حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

صہیونی چینل 11 کے نامہ نگار نے ایکس پر انکشاف کیا ہے کہ امریکی بکتربند گاڑیوں کا ایک قافلہ اسرائیل پہنچ گیا ہے جب کہ سی 17 جہاز میں مزید گاڑیاں اور ہتھیار لائے جائیں گے۔

صدر جوبائیڈن کی جانب سے حماس کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی مدد کے اعلان کے بعد موصول ہونے والی یہ پہلی فوجی امداد ہے۔

دوسری جانب امریکی حمایت میں صہیونی حکومت کے غزہ میں سویلین پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک 3547 فلسطینی شہید اور 13365 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کے علاوہ غرب اردن میں بھی صہیونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 69 فلسطینی شہید اور 1300 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha