مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ اور رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ نے امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
امریکی دفاعی افسر نے دعوی کیا ہے کہ یمنی ساحل پر موجود امریکی جنگی کشتی پر کئی میزائل داغے گئے ہیں۔
امریکی چینل سی این این نے واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ اس حملے میں یمنی تنظیم انصاراللہ کا ہاتھ ہے۔
چینل کے مطابق حملے کے اہداف ابھی تک واضح نہیں ہیں تاہم اتنا کہا جاسکتا ہے کہ نہر سویز سے بحر احمر کی طرف حرکت میں مصروف امریکی جنگی کشتی یو ایس ایس کارنی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ یو ایس ایس کارنی پر یمنی حوثیوں کی جانب سے تین میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔
بعض حکام نے کہا ہے کہ امریکی جنگی کشتی پر موجود جدید نظام نے انصاراللہ کے میزائل ناکام بنائے ہیں۔ میزائلوں کا ہدف امریکی بحری جہاز نہیں تھا۔
آپ کا تبصرہ