مہر خبررساں ایجنسی نے فوکس نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق یمنی فوج نے خلیج عدن میں تعیینات امریکی فوج کی جنگی کشتی پر دو بلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے اور خلیج عدن میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی چینل کے مطابق امریکی فوج نے تیل بردار کشتی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی جس کے بعد یہ میزائل حملے ہوئے۔ امریکی حکام کے مطابق پینٹاگون اس حملے کو یمن کی جانب سے امریکی مفادات کے لئے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
فوکس نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ امریکی جنگی کشتی یو ایس ایس میسن خلیج عدن میں تیل بردار کشتی کو یمنیوں سے بچانے کی کوشش کررہی تھی جس کے بعد دو میزائل فائر کئے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے برطانوی بحریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ روز انصاراللہ اسرائیلی تاجر کی زیرملکیت کشتی سینٹرل پارک کو بحیرہ احمر میں تحویل میں لے لیا جس پر 22 افراد سوار تھے۔