27 جنوری، 2024، 8:33 AM

یمنی فوج کا حملہ، خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

یمنی فوج کا حملہ، خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

یمنی فوج نے ملکی سالمیت کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار تیل پر حملہ کیا جس سے کشتی میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی سمندری سیکورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ برطانوی تیل بردار کشتی مارٹن لونڈا پر یمنی فوج نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے تیل میں آگ لگ گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے بعد کشتی میں موجود تیل کی ٹینکی میں آگ لگ گئی اس کے بعد آگ بجھانے کے آلات کو فعال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کے جواب میں بحیرہ احمر میں جوابی کاروائیوں کا اعلان کررکھا ہے۔

برطانوی سمندری سیکورٹی ادارے کے مطابق واقعہ خلیج عدن کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے بھی خلیج عدن میں تیل بردار کشتی پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون کے اعلی عہدیدار کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے میزائل حملے کے بعد کشتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کشتی پر بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

News ID 1921502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha