28 جنوری، 2024، 11:40 AM

یمنی فوج کا بحیرہ احمر میں امریکی کشتی پر میزائل حملہ، سینٹکام کی تصدیق

یمنی فوج کا بحیرہ احمر میں امریکی کشتی پر میزائل حملہ، سینٹکام کی تصدیق

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اتوار کو علی الصبح امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک تجارتی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی ادارے سینٹکام نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں جزائر مارشل کے پرچم کے ساتھ حرکت کرنے والی ایک کشتی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے کے بعد کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کو بجھانے کے لئے امریکہ، بھارت اور فرانس کے فوجی اہلکاروں نے تعاون کیا۔

بیان کے مطابق حملے میں کشتی کو زیادہ نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی جانی نقصان ہوا۔ حملے کے بعد کشتی نے واپس کی راہ اختیار کی۔

اس سے پہلے برطانوی سمندری سیکورٹی کے ادارے آمبری نے کہا تھا کہ خلیج عدن کے جنوب مشرق میں ایک کشتی پر میزائل حملہ ہوا ہے جس کے بعد کشتی میں آگ لگ گئی ہے۔

News ID 1921527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha