15 جنوری، 2024، 12:18 PM

بحیرہ احمر میں امریکی کشتی پر یمنی فوج کا حملہ

بحیرہ احمر میں امریکی کشتی پر یمنی فوج کا حملہ

امریکی سینٹرل ایشیا کی فوجی کمانڈ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمن کی جانب سے فائر ہونے والے میزائل کو تباہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک بیان میں بحیرہ احمر میں یمن کی جانب سے امریکی فوجی کشتی پر حملے کی خبر دی ہے۔

سینٹکام کی طرف سے ایکس کے صفحے پر لکھا گیا ہے کہ یمنی فوج نے ایک امریکی فوجی کشتی یو ایس ایس لبون کی طرف ایک کروز میزائل فائر کیا۔

امریکی کشتی بحیرہ احمر میں گشت کررہی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے یمنی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل کو فضا میں دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

اس سے پہلے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ اگر بحیرہ احمر میں یمنی حملے جاری رہیں تو برطانیہ دوبارہ یمن پر حملہ کرے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ بحیرہ احمر میں یمنی کاروائیاں ختم ہوجائیں۔ ہم سمندری آزادی کے لئے پرعزم ہیں۔

News ID 1921276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • abidalishah3610959@gmail.com US 17:44 - 2024/01/15
      0 0
      Good News channel