مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائٹرز نے امریکی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے آبنائے باب المندب کے شمال میں ایک بحری کنٹینر پر حملہ کیا ہے۔
امریکی فوج کی مغربی ایشیا میں کمانڈ سینٹکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ایک کنٹینر پر حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے بھی ایک بیان مں کہا ہے کہ یمنی بحریہ نے اسرائیل کی جانب گامزن کشتی مرسیک جبرالٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ کشتی کے عملے نے یمنی فوج کی جانب سے رابطہ کرنے کے بعد جواب نہ دینے پر کاروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل جانے والی کشتی پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔
یمنی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ