11 اپریل، 2025، 10:03 PM

ایران کے خلاف جرمنی کے انسانی حقوق کے دعوے فریب پر مبنی ہیں، وزارت خارجہ

ایران کے خلاف جرمنی کے انسانی حقوق کے دعوے فریب پر مبنی ہیں، وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ نے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کے حوالے سے جرمنی کے حالیہ موقف پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران کے حوالے سے جرمن وزارت خارجہ کے حالیہ موقف کو مداخلت پسند اور فریب پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی غاصب صیہونی رژیم کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے ممنوعہ ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جو براہ راست فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ جرمنی، برطانیہ اور بعض دیگر یورپی ممالک انسانی حقوق کونسل میں ایران کے خلاف بلیم گیم کی شرارت سے باز نہیں آرہے جب کہ یہ ممالک انسانی استحصال کا شرمناک ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وحشیانہ نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے اور یہ ملک انسانی حقوق پر بات کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھا ہے۔

 بقائی نے جرمن حکام کو نصیحت کی کہ اگر وہ اپنے دعووں میں سچے ہیں تو صدام حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی میں جرمن کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے کردار کے بارے میں سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تجویز سے اتفاق کریں۔

News ID 1931772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha