19 اگست، 2026، 10:58 PM

غزہ، صہیونی بربریت میں اضافہ، پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ، صہیونی بربریت میں اضافہ، پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں اور ڈرونز کی پولیس ہیڈکوارٹر سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر نئی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے، جبکہ مقاومتی تنظیموں نے ان حملوں کو فلسطینی عوام اور مزاحمتی اداروں کے خلاف جاری جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی ڈرون نے ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان صبحی سامی شحتوت شہید ہوگئے۔ ان کی لاش کو العودہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے وسط میں میونسپل پارک کے قریب عمر المختار اسٹریٹ کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بھی قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ شہر میں میونسپل پولیس کے ہیڈکوارٹر پر بمباری کے بعد 9 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں۔ حملے میں کم از کم 15 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

غزہ کی وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے ثالث ممالک اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی پولیس اہلکاروں اور شہری اداروں کے خلاف جاری حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اپنے حملوں کے جواز میں پیش کیے جانے والے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت غزہ کے سماجی ڈھانچے کو کمزور کرنے اور علاقے میں افراتفری پیدا کرنے کے لیے پولیس اور دیگر شہری اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

News ID 1940769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha