27 ستمبر، 2026، 11:42 PM

امریکی فریب کاریوں کو تیل کی قیمتیں بے نقاب کر رہی ہیں، قالیباف

امریکی فریب کاریوں کو تیل کی قیمتیں بے نقاب کر رہی ہیں، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی دھوکے باز ادارہ کہتا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں، لیکن تیل کی منڈی اور اس میں بڑھتی قیمتیں اس کے برعکس کچھ اور بیان کر رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز کے اوپن ہونے کے حوالے سے امریکی حکام کے دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ امریکی دھوکے باز ادارہ کہتا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں، لیکن تیل کی منڈی نے تیل کی قیمت پر بھاری اضافی پریمیم عائد کر دیا ہے؛ یہ قیمت حملے سے پہلے کے مقابلے میں 35 ڈالر زیادہ اور فزیکل آئل کی قیمتوں کے حساب سے 50 ڈالر زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یا تو منڈی بیوقوف ہے جو تیل کو اتنی زیادہ قیمتوں پر خرید رہی ہے یا پھر امریکہ کا بیانیہ گھڑنے والا مرکز محض ڈرامہ کر رہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ جو لوگ امریکہ کی بات پر یقین کرتے ہیں، ان کے لیے آبنائے ہرمز میں مفت ڈالر چھاپنے کی ایک مشین رکھی ہوئی ہے؛ جائیے اور اسے اٹھا لائیے!

News ID 1941713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha