مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے امریکی فوج کے دوسرے زیرسطحی ڈرون کو آبنائے ہرمز میں پکڑنے کی اطلاع دی ہے۔ مذکورہ ڈرون جدید اور ذہین زیرسطحی ڈرونز میں سے ایک ہے۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے بحری جوانوں نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران اطلاعاتی نگرانی اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امریکی فوج کے ایک جدید زیرسطحی ڈرون کو اپنے جال میں پھنسایا، جو آبنائے ہرمز میں جاسوسی کے لیے سرگرم تھا۔
بیان کے مطابق یہ ڈرون ریموس 600 ماڈل کا جدید اور ذہین زیرسطحی ڈرون ہے، جسے سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس وقت اس کے ماہرین ڈرون سے معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور اس راستے میں خطرناک سرگرمیوں اور غیرمجاز راستوں سے آمد و رفت کے خلاف بھرپور اور مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ